اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے بھارتی ہم منصب کو دعوت دی لیکن انہوں نے قبول کرنے کے بعد انکار کردیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ہم اپنی ثقافتی اقدار کو چھوڑتے جارہے ہیں ، اپنے بچوں کو ثقافتی اقدار سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے ۔ جمعہ کو لوک ورثہ میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہم منصب کو دعوت دی لیکن انہوں نے قبول کرنے کے بعد انکار کردیا ، انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،اپنی ثقافتی اقدار کو چھوڑتے جارہے ہیں ، اپنے بچوں کو ثقافتی اقدار سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے ،ثقافت پاکستان کی صحیح شناخت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب خارجہ تعلقات کی نوعیت صرف بیان بازی تک نہیں رہی ، اب ثقافتی ڈپلومیسی اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔
بھارت اپنے ہٹ دھرمی پر قائم‘ پھر انکا ر کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































