ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

‘امریکا، اسرائیل ساتھ دے تو آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے خود لڑنے کے لیے جاوٴں گا الطاف حسین کے ایک اور ویڈیو بیان نے تہلکہ مچا دیا

datetime 26  اگست‬‮  2016 |

کراچی(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی پاکستان میں موجود رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب میں اسرائیل سے مدد مانگنے اور پاک فوج سے لڑنے کے بیان سے بھی اعلان لاتعلقی کر دیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار اور نسرین جلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر الطاف حسین کے آڈیو کلپس چل رہے ہیں، یہ تقریر کراچی میں کارکنان سے کیے گئے خطاب سے ملتی جلتی ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ کراچی میں کی گئی تقریر سے ایم کیو ایم نے اعلان لا تعلقی کیا تھا، اسی طرح امریکا میں کی گئی تقریر سے بھی رابطہ کمیٹی پاکستان اعلان لاتعلقی کرتی ہے۔اس نئے آڈیو کلپ کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عامرخان نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ الطاف حسین کی یہ تقریر بھی 2 روز پرانی ہی ہے، امید ہے اب ایسی کوئی تقریر اور بات نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی رابطہ کمیٹی الطاف حسین کے امریکا میں کارکنوں سے خطاب کے بیان سے بھی اعلان لاتعلقی کرتی ہے۔عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پارٹی اس بیان کی مذمت کرتی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر الطاف حسین نے کہا ہے کہ ‘امریکا، اسرائیل ساتھ دے تو داعش، القاعدہ اور طالبان پیدا کرنے والی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے خود لڑنے کے لیے جاوٴں گا۔الطاف حسین نے امریکا اور برطانیہ میں مقیم کارکنان کو ہدایت کی کہ ہر کسی سے مدد مانگی جائے، اسرائیل، ایران، افغانستان، ہندوستان سے بات کی جائے کہ وہ ہماری مدد کریں۔
برطانیہ میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہم سے غلطی اور گناہ ہوگیا، اے ہندووٴں! ہم اس سازش کو نہیں سمجھے جو انگریز نے بنائی تھی، ہم اس کا حصہ بن گئے اور جو اس کا حصہ نہیں بنے وہ عیش کر رہے ہیں۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر ندیم نصرت پر بھی زور دیا کہ وہ ’کھل کر بولیں‘۔اس موقع پر وہاں موجود افراد الطاف حسین کی تائید کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنائی دیئے کہ پاکستان کا تقسیم در تقسیم ہونا لکھ دیا گیا ہے، اس دوران انھوں نے ‘لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔خیال رہے کہ 22 اگست کو بھی الطاف حسین نے کراچی میں پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے جبکہ کارکنان کو مختلف ٹی وی چینلز پر حملوں کے لیے اکسایا تھا۔الطاف حسین کے اس خطاب کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی تھیں جبکہ ایک روز بعد ہی کراچی میں موجود رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے فاروق ستار نے الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان سے اعلان لاتعلقی کردیا اور ایم کیو ایم کو پاکستان سے چلانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…