لاہو ر(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ریاست اور عوام الطاف حسین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، چوہدری نثار نے اسلام آبادکی کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ سے جو رویہ اختیار کیا وہ پاکستانیوں کے دل کی آواز تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شادی ضرور کروں گا لیکن ابھی نہیں ، ابھی تو خاتون ڈھونڈ نی ہے،جنرل (ر)پرویزمشرف اور زرداری کی حکومتیں الطاف حسین کیخلاف سنجیدہ نہیں تھیں ، آئندہ ہفتے گجرات سے کنٹینر چلے گا جو کہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کر دیتے ،اگر نیب ،ایف آئی اے ،ایف بی آر اورالیکشن کمیشن کام کر رہے ہوتے تو وزیر اعظم کب کے پکڑے جا چکے ہوتے ، وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف فی الحال تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ تمام اکٹھے ہوجائیں اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے بات جاری ہے ،افغان پناہ گزینوں کے ساتھ زور زبردستی نہیں کرنی چاہیے ، ان کے مسائل حل کیے جانے چاہئیں اوران کیلئے دشواریاں پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)پرویزمشرف اور زرداری کی حکومتیں الطاف حسین کیخلاف سنجیدہ نہیں تھیں ، وہ کچھ مصلحتوں کی وجہ سے اس کا تحفظ کر تے رہے حالانکہ اس کے خلاف کا رروائی کر سکتے تھے ۔مو جود ہ حالات میں حکومت پاکستان پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ الطاف حسین کے خلا ف سخت ایکشن لے اوربرطانیہ کی حکومت سے براہ راست رابطہ کرے۔ چوہدری نثار کوچاہیے کہ حکومت برطانیہ کو الطاف حسین کے خلاف ایکشن کیلئے قائل کریں ، برطانیہ کو چاہیے کہ الطاف حسین کو سخت سزا دے ۔ بھارت میں کوئی پارٹی ایک بھی دن نہیں چل سکتی جس کے بارے میں پتہ چل جائے کہ اس کو کوئی بیرونی ایجنسی فنڈنگ کر تی ہے ،جب تمام ثبوت موجود ہیں تو پھر آخر کیا وجہ ہے کہ الطاف حسین کے خلاف ایکشن نہیں لیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ملک کے خلاف بغاوت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔ایم کیو ایم آج تک اسی لیے قائم ہے کیونکہ ان کے اندر ایک عسکری ونگ ہے ، جو کہ بھتہ لیتا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کرتاہے ، ایم کیو ایم کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ری پلیس کرے ، کیونکہ الطاف حسین کی زیر سرپرستی چلنے میں اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسی جماعت ہے کہ جو اپنے ہی اندر اپنے مخالف نظریات کرنیوالوں کو قتل کر دیتی ہے ، ا یم کیو ایم سے لاتعلقی اختیار کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران میں نے ان کاموں کیلئے ہر گز اپنے کارکنوں کوکبھی نہیں اکسایا جن کیلئے الطاف حسین نے اکسایا ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن ملوث نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو گجرات میں بڑا جلسہ ہو نے جا رہا ہے اور آئندہ ہفتے گجرات سے کنٹینر چلے گا جو کہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتے ،جب ملک کا سربراہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو پوراملک کرپٹ ہو جاتا ہے ، اسی لیے ہم نے خیبر پختوانخواہ میں اپنے وعدے کے عین مطابق 90روز میں بڑی کرپشن کا خاتمہ کر دیاہے ،اگر نیب ،ایف آئی اے ،ایف بی آر اورالیکشن کمیشن کام کر رہے ہوتے تو وزیر اعظم کب کے پکڑے جا چکے ہوتے ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف فی الحال تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ تمام اکٹھے ہوجائیں ، اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے بات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد5مہینے گزر جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم کے احتساب کیلئے کتنی سنجیدہ ہے ۔جماعت اسلامی پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے خلاف بات کر تی ہے اور جہلم میں انہی کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے ا س سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جتنا زیا دہ ظلم کر رہا ہے و ہ خود آزادی کشمیر کی تحریک کومزید گرم کرنے کیلئے بڑھاوا دے رہا ہے ،وہ اپنے خلاف کشمیریوں کو اٹھ کھڑے ہونے پر مجبور کررہا ہے ، بھارت سے تعلقات صرف برابری کی بنیاد پر ہی قائم ہونے چاہئیں،چوہدری نثار نے اسلام آبادکی کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ سے جو رویہ اختیار کیا وہ پاکستانیوں کے دل کی آواز تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں شادی ضرور کروں گا لیکن ابھی نہیں ، ابھی تو خاتون ڈھونڈ نی ہے۔
وقت آگیا ۔۔عمران خان نے اہم اعلان کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان کا نیا کروز میزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی
-
حافظ آباد، 3افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
-
ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم
-
ای ٹیکسی منصوبے سے متعلق بڑی پیش رفت حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں’پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل،سابق شوہر کا دل دہلا دینے والا بیان
-
سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی
-
جے یو آئی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق،مفتی کفایت اور اہلیہ زخمی
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان کا نیا کروز میزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی
-
حافظ آباد، 3افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
-
ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم
-
ای ٹیکسی منصوبے سے متعلق بڑی پیش رفت حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں’پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل،سابق شوہر کا دل دہلا دینے والا بیان
-
سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی
-
جے یو آئی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق،مفتی کفایت اور اہلیہ زخمی
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
ن لیگ نے این اے 66 وزیر آباد سے ضمنی انتخاب کیلئے عطاء تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کر دیا
-
ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا