اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

قائد ایم کیو ایم پاکستانی شہری نہیں‘ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)غیر ملکی فنڈنگ پاکستان سے نہیں کسی تیسرے ملک سے کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں تمام وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد بلایا جائیگا،کراچی کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،برطانوی حکومت کو عوام کو بھڑکانے ‘پاکستان کیخلاف نعرے بازی اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی فوٹیج بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے گی۔ایم کیو ایم کے قائد سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ غیر ملکی شہری ہے اورانکے خلاف برطانیہ کی حکومت کو ریفرنس بھیج رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ پاکستان سے نہیں کسی تیسرے ملک سے کی گئی۔سمجھ نہیں آتی کہ متحدہ کے قائد نے تقریر کیلئے یہی دن کیوں منتخب کیا؟آئندہ چند روز میں تمام وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد بلایا جائیگااور سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک شخص کی فون کال پر کراچی کو یرغمال بنانے نہیں دیا جائے گا۔ ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔کراچی میں امن ہر صورت برقرار رکھاجائیگا۔کراچی کے ایک دن بند ہونے پر 5ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…