اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار شدہ اہم ترین رہنماؤں کو رہا کر دیا گیاہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے بیرسٹر سیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بیرسٹر سیف نے فاروق ستار کو قائد ایم کیو ایم کے بیان سے اظہار لاتعلقی کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے فاروق ستار کو ہدایت کی کہ وہ واضح کریں کہ الطاف حسین کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس سے ان کا یا ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ملک کی سلامتی ، ترقی اور امن و امان پر کوئی ضرب لگانے نہیں دیں گے۔
تفصیل کے مطابق رینجرز حکام نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو کڑی تفتیش کے بعد رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل کراچی کے حالات خراب ہونے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کو کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی ملک دشمن تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار شروع کردیا ہے اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کر دئے۔ایم کیو ایم کے معروف رہنما بابر غوری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا’’پاکستان زندہ باد‘‘۔فیصل سبزواری کا بھی کہنا تھاکہ پاکستان زندہ باد۔طاہر مشہدی بولے کہ ہمیں پاکستان کیلئے خدمات پر فخر ہے ’’پاکستان زندہ باد‘‘۔رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں۔میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور کچھ نہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستا ر پریس کا نفر نس میں کو نسی بڑی بات کہنے والے ہیں ؟ اہم رہنما نے بھا نڈا پھو ڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































