اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثٖر عباس زیدی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 50ملزمان کے ورانٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے پیر کو عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے ورانٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے غیر حاضر تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جبکہ عدالت نے 7حاضر ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔واضح رہے کہ دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ ہاوس اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے ،کار سرکار میں مداخلت ،تھوڑ پھوڑ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے الزام میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔
عمران خان اور طاہر القادری کوگرفتار کر نے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































