راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے آپریشن خیبر تھری میں پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں گزشتہ ہفتے سے جاری آپریشن خیبرتھری میں فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران اب تک 40 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 21 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم دروں پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 43 ٹھکانوں کو تباہ کرکے اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔
’’آپریشن خیبر III ‘‘ پاک فوج چھا گئی۔۔ اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































