ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

افغانستان کا یوم آزادی،پاکستان نے اہم اعلان کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی قریبی تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، بارڈر مینجمنٹ، توانائی، انفراسٹرکچر اور افغانستان کی تعمیرنو و بحالی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب یہاں افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر افغان سفیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان برادر ملک اور پاکستان کا قریبی پڑوسی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، جٖغرافیہ اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے باہمی عزت و احترام، علاقائی سلامتی اور ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دائمی امن کیلئے کوشاں ہے جو پاکستان میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ امن عمل اور مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان اور ہماری فورسز دہشت گردی کے خلاف جرأتمندی سے جدوجہد کر رہی ہیں، ہم نے حالیہ برسوں میں ان جدوجہد میں بے پناہ جانی اور اقتصادی قربانیاں دی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین قریبی تعاون سے ہی خطہ کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہماری قیادت کے وژن کی روشنی میں پاکستان افغانستان کی تعمیرنو و بحالی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں متعدد تعمیرنو اور ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جس سے افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے، 500 ملین ڈالر امدادی پیکیج کے تحت حکومت پاکستان نے افغانستان کے مختلف حصوں میں سڑکیں، سکول، یونیورسٹیاں اور ہسپتال تعمیر کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…