اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’بس بہت ہو گیا‘ بھارت کیساتھ فیصلہ کن بات حکومت کے زبردست اقدام نے دل جیت لئے

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیرکے مسئلے پر بھارت کے ساتھ جامع اور فیصلہ کن مذاکرات چاہتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا ایشو مسئلہ کشمیر ہے جن کے حل سے تمام دیگر مسائل بھی حل ہو جائیں گے ،بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ وادی میں معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم پر پردہ ڈالنے کے متراف ہے ،80 سے زائد کشمیری حق خودارادیت کے لئے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ150 سے زائد افراد ایک یا دونوں آنکھوں سے محروم ہو گئے ہیں،پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہے گا ،کلبھوشن کا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف رہا ہے ان کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کی ناقابل تردید ثبوت ہے ،شام کے مسئلے پر سخت تشویش ہے ،شامی عوام کی خواہشات کے مطابق شامی حکومت مسئلے کو حل کرے، سعودی عرب نے پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لئے یقین دہانی کرا دی ہے۔
جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کے ساتھ جامع اور فیصلہ کن مذاکرات ہوں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا ایشو مسئلہ کشمیر ہے یہ ممکن نہیں ہے کہ مسئلہ کشمیر کے علاوہ دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل پر مذاکرات کئے جائیں لیکن جو بڑا مسئلہ ہے اس کو نظر انداز کیا جائے ۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے ،معصوم کشمیریوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے ،گزشتہ ماہ 80 قریب معصوم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد ایک یا دونوں آنکھوں سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان سفارتی آداب اور سارک چارٹر آف ڈیمانڈ کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان مسئلہ کشمیر کے ظلم و ستم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے،نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو بارہا اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کے سامنے اٹھایا ہے اٹھاتا رہے گا ،اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر ہر صورت عمل کرانا ہوگا ہم حق خود ارادیت کے لئے کشمیری عوام کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے۔
عالمی سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی ایجنسیوں کی تخریب کاریوں کا شکار ہے،کلبھوشن کی گرفتاری بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے، کلبھوش کا نیٹ ورک بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے ۔نفیس زکریا نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس کے وزرائے خزانہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے ،اس حوالے سے بھارتی وزیر خزانہ کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو شام کی صورت تحال پر سخت تشویش ہے فریقین کو مسئلے کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، شامی حکومت کو چاہیے کہ وہ شامی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کرے اور مذاکرات سے ہی تمام بڑے مسائل کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ،اس وقت وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی سعودی عرب میں موجود ہے انہوں نے وہاں سعودی حکام اور متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقاتیں کی ہیں ، سعودی عرب نے پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…