اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کس کو پاکستان کانیا آرمی چیف بنائیں گے؟بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عنصر پاکستان کے اگلے آرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے ،وزیراعظم نوازشریف چار جرنیلوں میں سے کسی ایک کو اگلا آرمی چیف بناسکتے ہیں جس کا ایک اہم عنصر افسران کا بھارت کے حوالے سے نظریات ہوسکتا ہے ۔بھارتی اخبار ’’دی اکنامک ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اور خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خیالات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں بھارتی عنصر شامل ہوسکتا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف چار جرنیلوں میں سے کسی ایک کو ملک کا اگلا آرمی چیف بناسکتے ہیں جس کا ایک اہم عنصر افسران کا بھارت کے حوالے سے نظریات ہونگے ۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے کیلئے وزیر اعظم کے پاس 4 آپشنز موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جانشین منتخب کرنے کیلئے بیٹھیں گے تو ان کے سامنے ذاتی پسند، سیاسی مقاصد اور اعلی فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا ان کا اپنا تجربہ بھی ہوگا اور ان کی کوشش ہوگی کہ نیا آرمی چیف ہر طرح سے قابل اعتماد ہو۔اخبار کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت نومبر کے آخر میں ختم ہورہی ہے اور یہ نواز شریف کے لئے پانچواں موقع ہوگا جب کو پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔نواز شریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز حاصل ہے اور اگر 1999 میں ان کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیا الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کو بھی گن لیا جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نواز شریف چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔نواز شریف نے ماضی میں جن آرمی چیفس کو منتخب کیا ان میں جنرل آصف نواز جنجوعہ (1991) ، جنرل وحید کاکڑ(1993) ، جنرل پرویز مشرف(1998) اور جنرل راحیل شریف (2013) شامل ہیں۔جنرل ضیا الحق کے بعد آنے والے سات آرمی چیفس میں سے پانچ کا انتخاب نواز شریف نے کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…