ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کا 70 واں یوم آزادی (آج )قومی جذبے ، ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل

datetime 14  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور( این این آئی)پاکستان کا 70واں یوم آزادی آج 14اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا،آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔آج دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دعاؤں سے ہوگا ،وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم حکومتی اور سرکاری شخصیات شرکت کریں گی ۔ ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین جدوجہد آزادی کی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔حکومتی ، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے ۔ ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا۔ آزاد کشمیر میں بھی جشن آزادی شان شایان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب گلی محلوں اوربازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجا دیا گیا ۔ اہم سرکاری و نجی عمارگوں پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ چراغاں بھی کیا گیا ہے ۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے بازاروں میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور بیجز ، جھنڈیوں اور قومی پرچم کی طرز پر لباس کے سٹالز پر خریداری عروج پر ہے ۔تاجروں کی مختلف تنظیموں نے پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تجارتی مراکز میں ملی نغموں اور قومی ترانے کی دھنیں پیش کرنے کے لئے ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دئیے ہیں۔آج جشن آزادی کے موقع پرپاکستان ٹیلی وژن ،ریڈیو پاکستان سمیت نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز پر خصوصی پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں جشن آزادی کے موقع پر دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔آج 14 اگست کو اسلام آباد انتظامیہ نے موبائل فون سرو س بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد تمام صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوںں پرسکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیاگیا ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات کے مقامات پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی کی اطلاع پر پنجاب بھر میں یوم آزادی پر ہزاروں کی تعداد میں اہلکار سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی ادا کرینگے۔ علاوہ ازیں واہگہ اور گنڈا سنگھ باڈر زپر جشن آزادی کے سلسلہ میں خصوصی پریڈ ہو گی جس کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق صرف پاسز رکھنے والے مہمانوں کو پریڈ ایو نیو میں شرکت کی دعوت ہو گی جبکہ اس کے لئے تین بجے پریڈ ایو نیو میں پہنچنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ واہگہ اور گنڈا سنگھ باڈر آنے والوں کے لئے قومی شناختی کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…