اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

میٹر ریڈر نے کیسے مقام بنایا؟پیپلزپارٹی نے کیا شرائط رکھیں؟ ایان علی اور بلاول زرداری میں مشترک کیا ہے؟چوہدری نثار نے ہلچل مچادی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خود پر الزامات لگانے والوں کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین اور جسٹس طارق پر مشتمل کمیشن ٗ صحافیوں پر مشتمل جیوری بنائی جائے جو الزامات کی تحقیقات کر کے قوم کو سچ بتائے ٗ ایک ٹولہ ہر چیز کا الزام مجھ پر ڈالتا ہے ٗ دو اشخاص نے دھرنے کے دور ان بدترین بد تمیزی کی ٗ پریس کانفرنس کرنا چاہی تو وزیر اعظم آڑے آگئے ٗکچھ لوگ ذاتیات پر اتر آتے ہیں ٗ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ حکومت کے بجائے میرے خلاف ہیں ٗکبھی نہیں کہا فلاں شخص میٹر ریڈر سے اس مقام پر کیسے پہنچ گیا ؟مجھے پتہ ہے ٹینڈر کسی اور کمپنی کے نام نکلا ٗ جس نے اپلائی ہی نہیں کیا اسے ٹھیکا دیدیا گیا ٗ کرپشن کے خلاف تحقیقات میں کوئی سنجیدہ نہیں ٗ صرف مخالفین کے خلاف استعمال کیا جانے والا ہتھیار ہے ٗعمران خان بلاول کو کنٹینر پر چڑھانے سے پہلے دبئی کے محلات کا پوچھ لیں ٗ پیپلز پارٹی نے ساتھ دینے کیلئے ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کیس ختم کرنے کی شرائط رکھیں ٗ ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہوں تاہم کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ٗبلاول بھٹو زرداری اور ایان علی کے ایئر ٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹس سے خریدے جاتے ہیں ٗ ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے ٗ-

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں وزارت داخلہ سے متعلق 4 پوائنٹس تھے جن میں سے وزارت نے اپنے حصے کا بیشتر کام کرلیا ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے کسی صوبے کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، لیکن صوبے انٹیلی جنس رپورٹ کی پرواہ نہیں کرتے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے ایان علی کا کیس واپس لینے اور ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کی شرائط رکھی تھیں۔ کہا گیا کہ اگر ایسا ہو جائے تو پیپلز پارٹی کی آپ سے صلح ہو جائیگی۔ میں نے اس کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس نیب کے پاس اور پراسیکیوٹر آپ کے دور کا لگا ہوا ہے ٗ ماڈل ایان علی 5 کروڑ بیرون ملک لے جاتے ہوئے پکڑی گئی ٗ غریبوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کا کیس مفت میں لڑ رہے ہیں ٗبلاول بھٹو زرداری اور ایان علی کے ایئر ٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹس سے خریدے جاتے ہیں ٗجواب دیا جائے کہ ایان علی کا آصف زرداری سے کیا تعلق ہے؟چوہدری نثار علی خان نے نام لیے بغیر کہا کہ اس لڑکی کا دفاع کون کر رہے ہیں جو سب سے زیادہ میرے خلاف بولتے ہیں ٗایان علی پانچ کروڑ لے جاتے ہوئے پکڑی گئی اور زمین آسمان کے قلابے ملا دیئے گئے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…