اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مسلسل نقصانات کی اصل وجہ،جنرل راحیل شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،اصل بات زبان پر لے آئے،انتباہ

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ جب تک قومی ایکشن پلا ن کے تمام نکات پربامقصدانداز میں عمل نہیں کیاجاتا اورتمام خامیوں کودورنہیں کیاجاتااس وقت تک دہشتگردی کی باقیات موجود رہیں گی اورطویل مدتی امن واستحکام ایک خواب رہے گا،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آئی ہے اورثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، کچھ حلقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کاغیرمناسب تبصرہ اورتجزیہ تمام قومی کوششوں کونقصان پہنچارہاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ڈی جی آئی ایس آئی اورکورکمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان(نیپ)پرپیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ قومی ایکشن پلان ہمارے اہداف کی کامیابیوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر سست روی سے آپریشن ضرب عضب کے استحکام کامرحلہ متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر بامقصدانداز میں عمل نہیں کیاجاتا اور تمام خامیوں کو دور نہیں کیاجاتا دہشتگردی کی باقیات موجود رہیں گی اور طویل مدتی امن اوراستحکام ایک خواب رہے گا۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کامقابلہ کرتے ہوئے طویل سفر کیا ہے اور اس لعنت کو اپنی سرزمین سے پاک کرنے کیلئے لہروں کا رخ بدل دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ سیکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں کچھ حلقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کاغیرمناسب تبصرہ اورتجزیہ تمام قومی کوششوں کونقصان پہنچارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متفقہ قومی رد عمل کی ضرورت ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام ، تمام سیکیورٹی فورسز اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کو امن اوراستحکام کے قیام کیلئے ان کی انتھک کوششوں اورقربانیوں پرسلام پیش کرتا ہوں۔اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کااعادہ کیاگیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…