پشاور(این این آئی)پاک افغان بارڈر پر نئے تعمیر ہونے والے طورخم گیٹ کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ۔ طورخم گیٹ کو تعمیراتی کام کے باعث بند کیا گیا تھا پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر افغان اور پاکستان فورسز کے تنازع اور غیر قانونی طورپر اور بغیر ویزے افغانیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی روک تھام کو روکنے کے لیے پاکستانی فورسز کی جانب سے طورخم گیٹ کی تعمیر شروع کی گئی تھی ۔ تعمیراتی کام 2 ماہ میں مکمل ہونے کے بعد طورخم گیٹ کو باقاعدہ طور پر آج سے کھو ل دیا گیا ۔ طورخم گیٹ کو پاکستان گیٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ طورخم گیٹ پر سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کے بعد افغانیوں کو مکمل سفری دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ پولیٹکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 4 ہزار سے زائد پاکستانی اور افغانی سرحد پار آتے جاتے ہیں جبکہ سینکڑوں مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بھی شروع ہو گئی ہے ۔ طورخم گیٹ / پاکستان گیٹ کے تنازع پر پاکستانی اور افغانی فورسز کے درمیان جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
بڑے تنازعہ کے بعد پاکستان نے وہ کام کرہی لیا جس پر افغانستان کو اعتراض تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































