پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی حالت زار اور جائز جدوجہد سے آگاہ کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے بارے میں تیاری اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامیوں میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، وہ ان کے مقصد کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر کوشش بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شامل کئے جانے والے ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیر بدستور اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے لہٰذا بھارت کو احساس ہونا چاہئے کہ کشمیر اس کا داخلی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی تشویش کا معاملہ ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…