پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سیاسی اختلافات اپنی جگہ۔۔! عمران خان نے زبردست اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملک کی خاطر ہم سب اکھٹے ہیں ،پولیس کو مضبوط کرنا ہوگا۔فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے جو قابل تعریف ہے ،ملک میں صحیح جمہوریت چاہتے ہیں اس کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، ملک میں مارشل لاء لگنے کا وقت گزر چکا ،وزیر اعظم کو قانون کا پابند کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اس کیلئے تیار نہیں ہے ،پیپلز پارٹی سمیت 22ساسی جماعتوں نے ملک میں مکمل جمہوریت بحال کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،موجودہ وزیر اعظم بادشاہت کو ختم نہیں کرنا چاہتے ۔ ہم چاہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جو ابدہ ہوں ،ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال نہ ہونے تک ہماری جد وجہدا جاری رہے گی ۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سانحہ سول ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخواء کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند ، میر محمد اسماعیل لہڑی ، سردار شریف جوگیزئی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے عمران خان نے کہاکہ کوئٹہ میں جو گزشتہ روز المناک واقعہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر وکلاء او رصحافی شہید ہوئے ہیں میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں میرا دورہ کوئٹہ کا مقصد صرف یکجہتی کرنا ہے اسلئے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پر وزیر خٹک کو بھی ساتھ لایا ہوں تاکہ وہ بلوچستان کے خاص طورپر پشتون بلوچ او ردیگر اقوام کے ساتھ یکجہتی کر سکے ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں کوئٹہ میں جو واقعہ ہوا ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ انسانیت کے خلاف ہے کوئی بھی باشعور شخص ایسے حرکت نہیں کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بھول کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے اکھٹے ہونا چاہئے پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے جس طرح صوبہ خیبرپختونخواء میں پولیس کو مضبوط کیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان میں بھی پولیس کو بھی مضبوط کرنا چاہئے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ سانحہ سول ہسپتال میں راہ ملوث نہیں ہے بلکہ خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کو تبدیل کیا جانا چاہئے وہ اس وقعے کے ذمہ دار ہیں تو عمران خان نے کہاکہ میں نے ابھی تک ان کا بیان نہیں دیکھا اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتا ہوں جب میں بیان دیکھوں گا اس کے بعد میں اس پر کوئی تبصرہ کر سکوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری کوشش صرف ملک میں صاف اور شفاف حکومت چاہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کے لئے جو ہم نے ریلی نکالی ہے وہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گی ۔ ٹی آر اوز پر جن سیاسی جماعتوں نے دستخظ کئے ہیں وہ ہماری تحریک کے ساتھ ہیں امید ہے کہ اس پیپلز پارٹی نے جو وعدہ کیا ہے کہ ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال ہوگی وہ ہمارا ساتھ دیں گے تاکہ ملک میں مکمل طورپر جمہوریت بحال ہوسکے ۔ جمہوریت کی بحالی کے لئے کوششوں میں مصروف ہے ۔ اس سے قبل عمران خان نے سی ایم ایچ ہسپتال جا کر سانحہ سول ہسپتال میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پر ویز خٹک تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر ، سردار یار محمد رند ، اور پارٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل عمران خان شیخ رشید خصوصی طیار ہ میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ائیر پورٹ سے لیکر سول ہسپتال تک سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…