پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کو ئٹہ دھما کہ !! اب تک جو ہو نا تھا ہو گیا نواز شریف نے ایک اور ہنگا می اجلاس طلب کر لیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، کوئٹہ میں شہداء کے خون کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملکی کی داخلی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ،معاون خصوصی طارق فاطمی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،اجلاس میں وزیر داخلہ اور قومی سلامتی کے مشیر نے نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی غور کے لیے بدھ کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ بنائیں گے، دہشتگرد سمجھتے ہیں کہ وہ ملک میں اختلافات کا بیج بو سکتے ہیں لیکن پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہے ،ہمارا نظریہ عوام کی حالت زار بدلنے کا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے،شہدا کوئٹہ کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے،حکومت دہشتگردوں کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے پر عزم ہے،ہر شہر ی کو محفوظ اور مستحکم پاکستان کے ثمرات حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے ،دہشتگردوں کو اس ملک کا امن برباد کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے،دہشت گرد قوم میں انتشار اور عدم اتفاق کا بیج بونا چاہتے ہیں،دہشت گردغلط فہمی میں مبتلا ہیں،کم وقت میں بہترین نتائج کی لیے وفاقی،صوبائی انٹیلی جنس اداروں میں ہم آہنگی یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن ضر ب عضب کی کامیابیوں کے بعد دہشتگرد اپنے اہداف تبدیل کر رہے ہیں،دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…