بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

لندن /کوئٹہ (آئی این پی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ( داعش) اور کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔برطانوی اخبار’’ ڈیلی میل‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ داعش نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل کے ذریعے جاری بیان میں دھمکی دی ہے کہ اسطرح کے مزید حملے بھی کیے جائیں گئے جبکہ حالیہ حملے کی جلد ویڈیو جاری کی جائے گی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ انکے لوگوں نے ہی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہسپتال میں ہجوم کو نشانہ بنایاگیا۔کوئٹہ کے سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب منوجان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا۔حملے میں 70افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وکلا اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔شہدا میں سینئر قانون دان اور میگاکرپشن کیس میں صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کے وکیل بازمحمد کاکڑ سمیت متعدد وکلا اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان بھی شامل ہیں۔‎

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…