جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکہ،سابق وفاقی وزیر سمیت اہم سیاسی شخصیات کے بیٹے ،بھائی اور صحافیوں سمیت جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد65ہوگئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

کوئٹہ ( این این آئی )سول ہسپتال کوئٹہ میں خود کش حملہ میں 65سے زیادہ وکلاء صحافی برادری اور دیگر افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ 56زخمی ہیں،بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال انور کاسی اپنے گھر منو جان سے کورٹ آرہے تھے کہ ان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی وکلاء برادری بھاری تعداد میں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئے جناح روڈ پر سول ہسپتال مین گیٹ پر خود کش دھماکہ ہوا جس سے ایمر جنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں کو شدید نقصان پہنچا بم ڈسپوزل عملے کے اطلاع کے مطابق خود کش حملے میں 8کلو دھماکہ خیز مواد بیرئیر استعمال کیا گیا ۔ جس سے زیادہ تر اموات واقع ہوئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض او ردیگر فوجی اعلیٰ حکام موقع پرپہنچ گئے اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے صحافیوں سے اور شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر افراد کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت مشکل کی گھڑی ہے ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ آپ سب غم میں نڈھال ہے آپ حوصلہ کریں ہمت کریں انشاء اللہ دہشتگردوں کو فوری طورپر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ، بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے سابقہ صدر باز محمد کاکڑ ، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی ایڈوکیٹ ، قاہر شاہ ایڈوکیٹ، سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے صاحبزادے دود کاسی ایڈوکیٹ ، آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد، ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین محمود سمیت محمد اشرف حفیظ اللہ وزیر نور اللہ نعمت داودکاسی ،ناصر کاکڑ ، تمور شاہ ، نصیر احمد ، بشیر شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق جاں بحق ہونے والے 68میں سے35 افراد کی شناخت ہوگئی جن میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد ، ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان ،بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ سمیت ایڈوکیٹ اشرف ، ایڈوکیٹ حفیظ اللہ ، ایڈوکیٹ وزیر ،ایڈوکیٹ نوارللہ کاکڑ ، ایڈوکیٹ رحمت خروٹی ، ایڈوکیٹ داوؤ کاسی ، ایڈوکیٹ ناصر کاکڑ ، ایڈوکیٹ تمور شاہ ، ایڈوکیٹ نصیر احمد، ایڈوکیٹ بشیر ، ایڈوکیٹ فاروق، ایڈوکیٹ عباس محمد ، ایڈوکیٹ ارباب گل زین، ایڈوکیٹ عسکر خان ،ایڈوکیٹ ریحام بی بی ، ایڈوکیٹ عبدالغنی ، ایڈوکیٹ اسماعیل ، ایڈوکیٹ نورالدین ، ایڈوکیٹ سلیم بٹ ، ایڈوکیٹ خورشید احمد، ایڈوکیٹ عطاء اللہ، ایڈوکیٹ اصغر پانیزئی ،غوث الدین، ایڈوکیٹ غلام ، ایڈوکیٹ منظر صدیق ،عبداللہ ، ایڈوکیٹ محمدایوب ،ایڈوکیٹ ناظر ،جبکہ دو نامعلوم افراد جو بظاہر وکلاء معلوم ہوتے کی شناخت نہیں ہوپائی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں مندرجہ ذیل نام شامل ہیں، گل احمد ، نجیب الدین، امجد فیض اللہ ، مجیب بازئی، نسیم ، حمید اللہ ، عبدالستار، ایوب ترین، ضمیر ، جمال الدین، طارق ، معشوق علی ، شبیر ، عبدلقاہر ، چاکر ، قاضی ، باغ ، روف عطاء ، محیب اللہ ،نصیب اللہ ، عندلیب ، روبینہ ، پروین، زار بی بی ، محمد عباس، عبدالولی ، نصیب اللہ ، امین اللہ ، راجیش ناتی، موکیش کہولی ، مظہر سید غنی ، گل حسن ، عبدالجلال ، عدیل حسین ، عصمت اللہ ، شہزاد گل راشد زیب ، ظفر حسین ، جہانزیب ، فتح محمد ، محمد اسلم ، دوست محمد، سید غلام حیدر ، یاسر ،عصمت اللہ خالد ، کامران جیلانی ، محمود کھوکھر ، حبیب الرحمان ، مسعود خان ، عبدالمالک ، مسعود ترین، اسد سعید عبدالروف ، محمد ابراہیم ، امام بخش مہراب خان، عبدالمالک ، شاہرانی ، نجیب الرحمان، عطاء الرحمان ، شعیب امان ، غلام سرور ، احمد نواز ، محمد سعید، فرید اللہ ، نزید احمد، طارق ،غلام اکرام اللہ ، غلام عباس ، آغا نادر شاہ ، محمد رفیق ، حمید اللہ ، عبدالکریم ، عبدالستار ، رحمت اللہ فدا، ارباب طاہر عبدالوہاب ، سمیع اللہ ، انور وسیم ، محمد عابد ، بی بی ذلیخا، نعیم کاکڑ ، خالد ، سمیع اللہ ، شمال اور رضا بخش شامل ہیں۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ شدیدزخمیوں چC130 کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں مزید افراد کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ(این این آئی ) سول ہسپتال کوئٹہ میں خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں مزید افراد کی شناخت ہوگئی ہے ان میں ایمل وطن پال ،شیخ عمران، داود کاسی، رفیق لانگو، منیر احمد مینگل ، عبدالرشید یوسفزئی، زبیر محمود لہڑی، بشیر احمد کاکڑ، ضیاء الدین آغا، محمد علی ، پیروز خان ترین، نثاربنگلزئی ، آصف خان بڑیچ ، سرفراز احمد ، عمران فاروق ،نصیر لانگو شامل ہیں خودم خود کش حملے میں رات گئے تک 70جاں بحق ہوگئے ان میں سے بعض کی شناخت ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…