بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

فوری ایکشن۔۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے‘ آرمی چیف راحیل شریف کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بھی کچھ دیر میں کوئٹہ روانہ ہوں جائیں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امن کیلئے سیکورٹی فورسز،پولیس اوربلوچستان کے عوام نے قربانیاں دیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نگرانی اور سیکورٹی بڑھانے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے‘ وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ ہنگامی طور پر کوئٹہ دھماکے کے شہداء کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہریدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف قوم کا غیرمتزلزل عزم کمزور نہیں کرسکتیں،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان بارکے صدر بلال انورکاسی کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری طرف لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کوئٹہ دھماکے کے بعدلاہورمیں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ڈویڑنل پولیس افسران کو اہم مقامات کی سیکورٹی چیک کرنے کیاحکامات دے دیئے۔ادھر سپریم کورٹ بار کی جانب سیکوئٹہ دھماکیکی شدید مذمت کی گئی ہے۔سانحہ کوئٹہ کیخلاف سپریم کورٹ بار نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا۔صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نیاہم فیصلوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا،صدر راناضیاء الرحمٰن نے کہا کہ11بجے تمام وکلاء کام چھوڑ کر احتجاج کریں گے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…