بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکہ سول ہسپتال میں اس وقت کیا ہو رہا تھا؟  کسے نشانہ بنایا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 8  اگست‬‮  2016 |
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے30افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دھماکے کے وقت وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال میں موجود تھی جو صدر بلوچستان بار کی عیادت کے لئے موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سول ہسپتال دھماکے میں وکلاء کو نشانہ بنای ہے۔ زخمیوں میں بلوچستان بار کے سابق صدرباز محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے صوبائی حکومت کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلاول انور کاسی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی میت سول اسپتال لائی گئی تھی ، جس کی وجہ سے وکلا کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود تھی کہ اسپتال کی شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں30افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں آج نیوزکا کیمرہ مین بھی شامل ہے، جبکہ ڈان نیوز کے کیمرہ مین اور بلوچستان بار کے سابق صدرباز محمد کاکڑ سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی اورلوگ اپنی جان بچانے ادھر ادھر بھاگنے لگے،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔سیکورٹی اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور اسپتال کے داخلی دروازے بند کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کوواقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار ی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحے کے خلاف ملک بھر میں ایک ہفتے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…