بیجنگ (آئی این پی) چین نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے ،امن کو یقینی بنانے اور علاقے کی ترقی کیلئے ان کے مضبوط موقف کی زبردست تعریف کی ہے ، چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے دہشتگردی کیخلاف چارملکی گروپ کے حوالے سے جو جنرل راحیل شریف کے دورہ ارمچی کے دوران تشکیل دیا گیا ہے ، ان کے کردار کو زبردست سراہا ہے ، جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے کے دوران چینی جنرل فانگ فینگ ہوئی سے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق امن کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت تھی جس سے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طورپر ہرممکن ذرائع اختیار کرکے کریک ڈاؤن کرنے سے جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے ٹھوس موقف کا اظہار ہوتا ہے ،پاکستان اور خطے کے دوسرے تین ممالک نے بھی دہشتگردی ختم کرنے کیلئے چار فریقی اتحاد کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان ، چین ، افغانستان اور تاجکستان ابتدائی طورپر دہشتگردی کے خلاف ایک میکنزم پر متفق ہو گئے ہیں ، یہ چار فریقی اتحاد اس وقت وجود میں آیا جب ان ملکوں کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت چین کے شہر ارمچی میں اس ہفتہ کے اوائل میں سرجوڑ کر بیٹھی ، ان میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، افغانستان کے چیف آف جنرل سٹاف خادم شاہ ، ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) آف چائنا کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل فانگ فینگ ہوئی اور تاجکستان کے اول نائب وزیر دفاع میجرجنرل ای اے کوبدرژودا شامل تھے ، علاقائی فورم برائے انسداد دہشتگردی کی تشکیل میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انتہائی فعال کردار ادا کیا ، انہوں نے اس مقصد کیلئے مارچ میں تاجکستان اور افغانستان کے دورے کئے ۔انہوں نے کابل میں چینی جنرل فانگ سے بھی بات چیت کی جو اس وقت کابل میں موجود تھے ،فورم کے تمام شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ انتہا پسندی اوردہشتگردی علاقائی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے ، اس لئے تمام ممالک کو مل کر اس کو ختم کرنا چاہئے تا کہ امن اورسلامتی کا تحفظ کیا جا سکے ، فورم کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں علاقے کی امن و استحکام کیلئے تمام ممالک نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف اپنی افواج کو استعمال کرنے کا عزم دوہرایا ۔
چین میں جنرل راحیل نے بڑا کام کردکھایا، چینی ذرائع ابلاغ نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































