پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سند ھ ناشتے کیلئے ادھا ر پیسے مانگنے لگے ادھا کس نے دیا جان کر یقین نہیں آئے گا

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ، کے ایم سی کے عملے کی عدم موجودگی پر وزیر اعلیٰ کا اظہار برہمی اور سڑکوں پر عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کر دی ۔سید مراد علی شاہ جب نا شتے کیلئے ہوٹل میں بیٹھے تو شہریوں نے ان سے اپنی شکایات بھی کیں۔ دوسری جانب مراد علی شاہ کے ساتھ ہوٹل کے عملے اور شہریوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے جب نا شتہ کر نے کے بعد پیسے دینے لگے تو انہو ں نے کہا کہ میں اپنا پر س گھر بھو ل آیا ہو ں لیکن میں نا شتے کا بل ادا کر نے بغیر نہیں جا ئو ں گا تو انہو ں نے اپنے سیکر ٹر ی سے ادھا رپیسے لے کر نا شتے کا بل ادا کیا ۔ انہو ں نے ہو ٹل والے کو 8 سو روپے کے بل پر 5 ہزار روپے دے ڈالے۔ انہوں نے ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے حالات بدل دوں گا اور مجھے اُمید ہے کہ کراچی کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں بارش کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ ہائوس سے ہنگامی دورے پر نکلے ۔ وزیراعلٰی نے شاہراہ فیصل، محمود آباد ، اعظم بستی ، شاہراہ قائدین ، طارق روڈ جیل چورنگی، لیاقت آباد، گجر نالہ اور ناظم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کے عملے کا سڑکوں پر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور انڈر پاس سے فوری پانی کی نکاسی کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ سکنگ پمپ اور کے ایم سی کا عملہ سڑکوں پر موجود رہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…