اسلام آباد(آئی این پی ) سارک کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تقریر سن کر جہاں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ خوفزدہ ہو کر بھاگ نکلے وہیں بھوٹانی وزیر داخلہ لیان پو داوا گیالشن چوہدری نثار علی خان کے گر ویدہ ہو گئے اور فوری وطن واپس جانے کی بجائے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیرکے لئے چوہدری نثار سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا جس پر وزیر داخلہ نے اجازت دیدی اور خصوصی سیکیورٹی ہیلی کاپٹر فراہم کیا جس پر بھوٹان کے وزیرِداخلہ لیان پو داوا گیالشن اپنے وفد کے ہمراہ سوات پہنچے ۔ انہوں نے وہاں اپنے تاریخی مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہوئے ، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کوبھوٹانی وفد نے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی اجازت سے سوات کا دورہ کیا، دورے کی درخواست بھوٹانی وزیرِداخلہ کی طرف سے کی گئی تھی۔سوات میں بھوٹانی وفدنے اپنے مذہبی مقامات دیکھے ،وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے بھوٹانی وفد کے دورۂ سوات کے دوران وزارتِ داخلہ سے تعاون کرنے پرخیبر پختونخوا کی حکومت اورسول انتظامیہ کے تعاو ن اور مہمان نوازی کو سراہا۔ادھر سری لنکن وزیر داخلہ نے بھی چوہدری نثار کے سارک کانفرنس میں کرد ارکی تعریف کی ۔