اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پاک فوج زندہ باد, برطانیہ پر برتری حاصل ،نویں مرتبہ بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 5  اگست‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی رائل نیوی نے کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ پاک بحریہ کے سپر د کردی ۔ تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ (HQs US NAVCENT)میں منعقد ہوئی جسمیں پاکستان نیوی کے کموڈور بلال عبدالناصرنے رائل نیوی کے کموڈور گائے رابنسن (Guy Robinson)سے کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150کی کمانڈ سنبھالی۔ یہ نواں موقع ہے کہ کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ کے لئے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔تبدیلی کمانڈ کی تقریب کی صدارت کمانڈریو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈراورکمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگین (Kevin M Donegan) نے کی ۔انہیں کمانڈ ٹاسک فورس 150-کی حالیہ کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پربحری اتحاد میں شامل غیر ملکی بحری افواج کے سینئر افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150کموڈور بلال عبدالناصرنے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اس سے قبل ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں سر انجام دینے والی رائل نیوی کی ٹیم کی بھی تعریف کی اور ان کے عرصہ ء کمانڈ کے دوران حاصل کی جانے والے ٹاسک فورس 150-کی کامیابیوں میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور اسی جذبے کے ساتھ آپریشنز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں پاک بحریہ کے مثبت کردار کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150،کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر نگرانی فرائض انجام دینے والی تین ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس 150ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوآپریشن انڈیورنگ فریڈم (Operation Enduring Freedom)کا حصہ ہے اوراس فورس کا مقصدسمندر میں دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کر کے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔ ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ پاکستان کونویں مرتبہ سونپی گئی ہے جو کہ اتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ نہ صرف پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی نگرانی اور دفاع کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے بلکہ نہایت ہی مؤثر انداز سے اپنی عالمی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…