پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ، وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو خوشخبری سنا دی ‎

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی منصوبوں پر کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم اپنی مدت کے اختتام تک ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں توانائی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی مدت کے اختتام تک ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ تمام جاری توانائی منصوبہ جات کم سے کم ممکنہ لاگت پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت پر خصوصی زور دیتے ہوئے ان منصوبوں پر کام کی رفتار کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملک میں تمام توانائی منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں توانائی کی قلت کو کم کرنا ہے جس نے کئی برسوں سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو متاثر کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صارفین کو نہ صرف وافر بلکہ سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بھی پرعزم ہیں تاکہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ لے سکیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…