پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رینجرز کو اختیا رات کس شرائط پر دیئے گے ہیں وزیر اعلی مراد علی شاہ حقیقت سامنے لے آگئے

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک )نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں سندھ۔ وفاق اور رینجرز میں جاری تناؤ اور ابہام کو منتخب وزیر اعلیٰ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کرکے دور کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے رینجرز اختیارا ت کی سمری پر دستخط کر کے سمری منظور کر لی ہے جس کے مطابق رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی جب کہ خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے،واضح رہے رینجرز کو خصوصی اختیارات صرف کراچی تک محدود ہوں گے اور اس کا اطلاق 19 جولائی 2016 سے ہو گا۔واضح رہے رینجرز اختیارات میں وفاق اور سندھ میں سرد جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب رینجرز نے نیب کی مدد سے سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کئی فائلیں ضبط کر لیں تھیں جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی حکومت نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی اور پھر کچھ شرائط پر رینجرز کو اختیارات دینے پر راضی ہو گئی تھی اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں دو قرادایں بھی منظور کیں تھیں۔
تا ہم اس بار یہ کشیدگی سندھ حکومت کے ایک اہم رکن کے دست راست اسد کھرل کی گرفتاری کے وقت بڑھی جب رینجرز کی حراست سے سندھ پولیس نے اسد کھرل اور طارق سیال کو رہا کروالیا تھا یہ معاملہ اپنے عروج پر تھا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ کو ہٹا کر نئے وزیر اعلیٰ اور نئی ٹیم کا اعلان کیا جس نے آتے ہی اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس فیصلے کے بعد رینجرز اور وفاق سے سندھ حکومت کی بڑھتی دوریاں کم ہو پا تی ہیں یا یہ خلیج مزید طول پکڑتی ہے،تا ہم اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا یہ پہلا قدم باہمی ہم آہنگی اور اداروں کے درمیان خوش گوار تعلقات کا باعث بنے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…