اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان بلاول کے ساتھ کنٹینر پر جانے سے پہلے پوچھیں سات ملین ڈالر کہاں سے آئے ہیں‘ بلاول سے سرے محل ‘ دوبئی کے 3 محلوں کے بارے میں بھی پوچھنا ‘مجھے پیپلز پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں‘ بڑے سینئر لوگ ہیں جو قابل احترام ہیں اور کراچی آپریشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مسئلے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پیپلز پارٹی یا زرداری صاحب کرپٹ ہیں۔ وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں بات آئی کہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری ایک کنٹینر پر ہونگے اور میں نے عمران خان سے کہاکہ بلاول کے ساتھ کنٹینر پر جانے سے پہلے پوچھنا7 ملین ڈالر کہاں سے آئے ہیں۔ عمران خان کو کہا کہ بلاول سے سرے محل ‘ دوبئی کے 3 محلوں کے بارے میں بھی پوچھنا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پیپلز پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں ۔ بڑے سینئر لوگ ہیں جو قابل احترام ہیں اور کراچی آپریشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مسئلے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پیپلز پارٹی یا زرداری صاحب کرپٹ ہیں۔