پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا بڑا شہر دھما کے سے لر ز اٹھا رینجر ز اہلکار شہید

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں رینجرز موبائل جیسے ہی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے معمول کی گشت پر نکل کر میرو خان چوک کے قریب پہنچی تو سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جب کہ بعد میں ایک کریکردھماکا ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکارشاہد سیال، راشد حسین اور غلام نبی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنھیں چانڈ کا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکارشہید ہو گیا جس کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جب کہ زخمی ایک اہلکار کومہ میں چلا گیا۔دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جس میں اب تک 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں رینجرز کی موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رینجرز موبائل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی چانڈکا اسپتال میں عیادت کی اور شہید ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…