پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی سنگین غلطی کیپٹن (ر)صفدر ہکا بکا رہ گئے جواب طلب کر لیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر سے ان کی اہلیہ کے اثاثے چھپانے کے الزام پر 9 اگست کو تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی فعالیت کے بعد سب سے پہلے کیپٹن (ر) صفدر کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیپٹن صفدر سے 9 اگست تک تحریری جواب طلب کرلیا دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل منوراقبال نے بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے ہم تحریک انصاف کو قانونی شکست دیں گے۔واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کے نوابزادہ صلاح الدین نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جو آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…