جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وفاقی دارالحکومت میں خود کش، حملوں کا خطرہ عوام کو کیا کرنا چاہئے؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 28  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں خود کش حملوں کی اطلاعات ملنے کے بعد اہم پبلک مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، دہشتگرد شاپنگ سنٹر اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ وفاقی پولیس نے سینٹورس مال سمیت تمام اہم شاپنگ سنٹر کی سکیورٹی میں تین گنا اضافہ کردیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق خود کش حملہ آور پبلک مقامات پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان میں سب سے زیادہ حساس سینٹورس شاپنگ سنٹر کو قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس نے ایک ایس پی آفیسر کی سربراہی میں ساٹھ کے قریب اہلکار اور افسران وہاں تعینات کردیئے ہیں اس شاپنگ مال کی تین شفٹوں میں سکیورٹی کیلئے ایک ایس پی کے ساتھ ایک ڈی ایس پی ، ایک انسپکٹر دس اے ایس آئی اور سب انسپکٹر جبکہ 45پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کردیئے گئے ہیں اور رینجرز کے دستے بھی ڈیوٹی دینگے۔
وفاقی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آن لائن کو بتایا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق تین سے چار دہشتگرد دہشتگردی کرسکتے ہیں اور ان کا زیادہ تر ٹارگٹ پبلک مقامات ہیں اس لئے سب سے زیادہ ڈیوٹی شاپنگ مال اور تفریحی پارکس میں لگائی گئی ہیں اور پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد خود تمام سکیورٹی اقدامات کو چیک کررہے ہیں اس لئے میں عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا کسی مشکوک چیز کو دیکھتے ہیں تو پولیس کو اطلاع کریں مزید یہ کہ پولیس ناکوں پر چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے گو کہ اس سے عوام کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے لیکن سکیورٹی کیلئے یہ بہت ضروری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…