اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر گیان چن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ عشایئے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی شریک تھے۔ عشائیے کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دوں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے بھی میڈیا سے مختصر بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کی خدمت کرے گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ایک شاہ اور آیا ہے جو ان کی خدمت کرے گا۔
رینجرز اختیارات کا معاملہ!!! نئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ،تہلکہ خیز انکشاف
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
-
سپریم کورٹ کا این اے 251 کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک کامیاب قرار
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
-
تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں
-
دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری
-
پاک فضائیہ کی بمباری , افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات
-
جیکی شیروف کی بیٹی نے افغانی فائٹر کے ساتھ ممبئی میں ’’لیو اِن ریلیشن‘‘ میں رہنے کا اعتراف کرلیا
-
تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا حکومتی فیصلہ،سخت وارننگ جاری
-
“پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم 2026” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، حکومت کی جانب س...
-
ماہانہ 70 ہزار روپے کمانے کا موقع ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری



















































