پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر ،سنسنی خیز انکشافات نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچادی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائدکے نامزدمیئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر ،سنسنی خیز انکشافات نے سندھ سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچادی،شہرقائدکے نامزدمیئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔رپورٹ میں وسیم اخترنے انکشاف کیاہے کہ 12 مئی کوالطاف حسین کے کہنے پرسندھ ہائیکورٹ کاگھیراؤ کیا۔ متحدہ قائدنے ہدایت کی تھی کہ جسٹس افتخارچوہدری کی ریلی کسی صورت نہیں نکلنی چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نامزدمیئروسیم اخترکی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں وسیم اخترنے اعتراف کیاہے کہ 12 مئی2007 کوالطاف حسین کے کہنے پرسندھ ہائیکورٹ کاگھیراؤ کیا۔ الطاف حسین نے ہدایت دی کہ جسٹس افتخارچوہدری کی ریلی کسی صورت نہیں نکلنی چاہئے۔ ریلی نکلی توچاہے جتنے بھی لوگ مارناپڑیں،ریلی ناکام بنادی جائے۔وسیم اختررپورٹ میں کہتے ہیں کہ بارہ مئی سے پہلے نائن زیروپرایک میٹنگ ہوئی،جس میں بتایاگیاکہ بارہ مئی کوپولیس غیرمسلح ہوگی اورمزاحمت نہیں کریگی۔ ملاقات میں مختلف سیکٹروں کیانچارج موجودتھے۔وسیم اخترنیرپورٹ میں کہاکہ الطاف حسین ایجنسیوں کو برا بھلارا کے کہنیپرکہتیہیں۔ الطاف حسین کی تقریریں سننیکیحق میں نہیں لیکن مجبوری سے سننا پڑتی ہیں ۔اس کیعلاوہ کراچی میں زکو،فطرہ اور قربانی کی کھالوں کی آمدن کا بڑا حصہ الطاف حسین کو جاتاہے۔وسیم اختررپورٹ میں بتاتیہیں کہ ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں میں عسکری ونگ ہیں۔ ایم کیوایم کیعسکری ونگ کوحماد صدیقی لیڈ کرتاتھا۔انہوں نیبتایاکہ وہ تین جون کوعدالتی اجازت کے بعداہلخانہ کے ہمراہ لندن گئے ۔ لندن سیکرٹریٹ میں دو دن گھنٹوں انتظارکرتے رہے لیکن الطاف حسین نہیں ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…