پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اسلام آبادسے بڑی خبر ! ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی کو بھارتی ہائی کمیشن جانے سے روکنے کے لیے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ، انتظامیہ نے ریڈ زون کے باسیوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے کشمیر ریلی کے شرکاء کی طرف سے ریڈ زون میں بھارتی ہائی کمیشن کو یادداشت پیش کرنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز کھڑے کر کے بند کر دیا ۔ ریڈ زون کو سرینا ہوٹل ، نادرا چوک ، ایم این ایز ہاسٹل اور مارگلہ ہوٹل کے قریب سے بند کر دیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں میں داخلے کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ ، ایوان صدر سے باہر نکلنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرتے ہوئے فیصل ایونیو سے باہر نکل سکے گی جبکہ سیکٹر جی ، ایف اور سیون سکیٹروں سے نکلنے والے سیونتھ ایونیو کے ذریعہ کشمیر ہائی وے کو استعمال کرسکیں گے ۔ مری سے لاہور ، پشاور موڑ جانے والے کشمیر چوک ، فیض آباد ، فیصل ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں ۔ سرینا ہوٹل سے سہروردی اور کشمیر ہائی وے سیونتھ ایونیو تک شاہراہیں دوپہر تین بجے کے بعد بند ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…