منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اے آئی جی عاشر حمید کی وفات گلے میں اٹک گئی, معاملے میں نے نیا رخ اختیار کر لیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد عاشر حمید کی موت وفاقی پولیس کے گلے میں اٹک گئی ۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ غیر واضح ، شوائد نہ ملنے کے باوجود موت کے غیر طبعی ہونے کو خارج ازامکان قرار نہ دیا جاسکا ۔ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کارروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پولیس لائن اسلام آباد میں اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کی پراسرار موت وفاقی پولیس کے گلے میں اٹک کر رہ گئی ہے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور جائے وقوعہ سے موت کے غیر طبعی ہونے کے شوائد نہیں ملے اس کے باوجود اے آئی جی کی موت کے غیر طبعی ہونے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے ۔
واضح رہے کہ اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد عاشر ح مید کی موت ان کے اپنے کمرے میں ہوئی تھی اس وقت وہ کمرے میں اکیلے تھے اور کمرہ اندر سے بند تھا جسے توڑ کر کھولا گیا تھا تاہم کمرے میں کسی جگہ کوئی ایسے شوائد نہیں پائے گئے جس سے ان کی موت کو غیر طبعی قرار دیا جاسکے جبکہ پمز ہسپتال میں عاشر حمید کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ عاشر حمید کے معدے میں کوئی زہریلا مواد نہیں تھا وہ ڈیپریشن کے باعث ادویات کا استعمال کررہے تھے جبکہ پیٹ خراب ہونے کے باعث انہوں نے فلیجل گولیوں کا بھی استعمال کیا تھا تاہم ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ان تمام معاملات کو موت کی وجہ قرار نہیں دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں بھی اے آئی جی عاشر حمید کے کمرے میں کوئی مسکن ادویات نہیں ملیں ان کے کمرے سے دو موبائل فونز ، پرس ، پانچ ہزار روپے نقد اور ایک پانی کی بوتل ملی تھی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عاشر حمید دل کا دورے پڑنے سے وہ زمین پر زور سے گر پڑے جس سے ان کے چہرے کی طرف چوٹ آئی اور چہرہ سوج گیا
دو روز قبل عاشر حمید پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے فلیجل گولیاں استعمال کررہے تھے ان تمام معلومات پولیس اور پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹس کے باوجود عاشر مجید کی موت کو غیر طبعی قرار نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وفاقی پولیس کو اپنے ہی محکمے کے اندر تحقیقات کرنا ناگزیر ہوگیا عاشر حمید کے موت کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے دفعہ 174کے تحت کارروائی شروع کردی ہے جبکہ عاشر حمید کے جسم کے نمونے بھی لاہور میں فرانزک لیبارٹری کو ہفتہ کے روز بھجوادیئے گئے ہیں وفاقی پولیس فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اور غیر طبعی موت کی معلومات آنے کے بعد مقدمے کے اندراج کا ارادہ بھی رکھتی ہے یاد رہے کہ اے آئی جی آپریشنز عاشر حمید جمعہ کے روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…