جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملا قات نواز شریف نے وہ بات کہہ دی جو ہر کو ئی سننا چاہتا تھا

datetime 22  جولائی  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلا ف ہر فورم پر آ وا ز اٹھائیں گے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت کے دوران اجلاس میں شریف شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی شریک ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ، چےئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی راشد محمود ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ،وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئے جن میں آپریشن ضرب عضب اور شہروں میں انٹیلی جنس آپریشنز سے متعلق جائزہ لیا گیا اور ائندہ کی حکمت عملی سے پر تفصیلی غور کیا گیا ،اجلاس میں کراچی آپریشن سے اب تک کیا حاصل ہوا ، اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مزید فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے،افغانستان کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کا معاملہ بھی ہے اور بھارتی جارحیت کے باعث مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر شرکاء نے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل گھڑی میں کشمیریوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہئے کیونکہ اس کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…