اسلام آباد(آن لائن نیوزایجنسی) پاناما لیکس اسکینڈل اور وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں قیام میں توسیع کی وجہ سے پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور چین منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے پاکستان فوج کو اس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔ایسا لگتا ہے کہ سی پیک منصوبہ سویلین حکومت اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔ایک سیکیورٹی ذرائع نے میڈ یا کو بتایا کہ چین نے ہمیشہ سے تجویز دی کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کو شامل کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ چین پروجیکٹ کے منتظمین، خاص طور پر کئی وزراء کی شمولیت سے ناخوش ہے، جس کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور خطرے میں پڑتا جا رہا ہے، چین منصوبے کے لیے الگ ٹیم تشکیل دینا چاہتا تھا تاکہ اس منصوبے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔سی پیک منصوبے میں ملٹری قیادت کے کردار کے حوالے سے ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفاد میں ہے اس لیے ہم اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 7 جون کو پاکستان میں چینی سفیرسن وی ڈانگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی، جس کے دوران پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے چین نے اس منصوبے کے حوالے سے کئی بار سویلین اور ملٹری قیادت پر غالب آنے کی کوشس کی۔پاک آرمی پہلے ہی سی پیک منصوبے اور چینی شہریوں کی حفاطت کے لیے ایک اسپیشل سیکیورٹی ٹیم بناچکی ہے۔واضح رہے کہ 23 جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں پاکستانی صدر ممنون حسین نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چینی اسٹیٹ سیکیورٹی کے وزیر جینگ ہوئی چنگ سے بھی ملاقات کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں (سی پیک) منصوبے کو اولین ترجیح اور مقررہ وقت میں تکمیل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ترقی و منصوبے بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک اسپیشل ٹیم اس پروجیکٹ کی نگرانی کررہی ہے۔سی پیک منصوبے کے لیے الگ خاص ٹیم تشکیل دینے کا مقصد صوبائی حکومتوں اور آرمی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس منصوبے میں باقاعدہ طورپر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے موقع فراہم کرنا ہے۔اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی نے تجویز تھی کہ سی پیک منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو دے دیا جائے۔چین نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے پاکستانی حکومت اور سیاسی تنظمیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، چین نے زور دیا تھا کہ پاکستانی سیاسی پارٹیاں سی پیک پر باہمی اختلافات ختم کریں۔
چینی نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں سیاسی تنظیمیں رابطے اور تعلقات مضبوط کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے موزوں حالات پیدا کریں گی۔ تاہم چین کی سی پیک میں آرمی کی شامل کرنے کی تجویز کے بارے میں ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین سی پیک منصوبے کے لیے کیے گئے تمام اقدامات سے خوش ہے، وہ لاعلم ہیں کہ چین اس منصوبے کو پاک آرمی کی نگرانی میں مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔دوسری جانب سرکاری عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کا کہنا ہے کہ چین، پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ملڑی کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تاہم وزیر اعظم چین کی اس تجویز سے ناخوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں سی پیک منصوبے کو ملٹری کے سپرد کرنے سے سیاسی تنظیموں کے تحفظات اور تکمیل میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کو افراد قوت اور مطلوبہ مہارت حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اہم سی پیک منصوبہ کی تکمیل کا کر یڈ ٹ اس لیے لینا چاہتا ہے تاکہ وہ آئندہ عام انتخابات کی مہم کے لیے اس کارنامے کو استعمال کرسکے۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خیال ہے کہ سی پیک منصوبے میں آرمی کی خدمات لینے سے دیگر کئی معاملات میں بھی ان کو شامل کرنا پڑے گا۔
پاک ۔چین تجارتی راہداری منصوبہ خطرے میں فوج اور حکومت میں کشیدگی ۔۔۔ چین کیا چاہتا ہے؟ اندر کی کہانی منظر عام پر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی



















































