پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اقتصاد ی راہداری منصوبہ ! پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاک اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیداہونے میں مدد ملے گی ،اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ،چین اور پاکستان کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پر جوش ہے۔پاکستان کے محل وقوع کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے۔ پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سیاسی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ہی صفحے پر متفق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ راہداری منصوبہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بہترہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…