پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ترکی فائرنگ سے گونج اُٹھا،دو فورسز آمنے سامنے،پورے ملک میں کرفیو نافذ

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی فائرنگ سے گونج اُٹھا،دو فورسز آمنے سامنے،پورے ملک میں کرفیو نافذ، تفصیلات کے مطابق بغاوت کے بعد ترکی میں پولیس اور فوج میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، جگہ جگہ شدید فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں، بغاوت کرنیوالوں کا پہلا باضابطہ بیان جاری،انسانی حقوق کا احترام کیاجائے گا، قانون کی حکمرانی ہماری ترجیح ہے، بغاوت کرنے والوں نے اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ترکی میں فوج نے کنٹرول سنبھال کر سول قیادت کو نظربند کردیا ہے، انقرہ میں صدارتی محفل کے باہر فوج تعینات کردی گئی ہے اورملک بھرمیں جگہ جگہ فوج نکل پڑی ہے ، فوج نے بغاوت کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا ہے جس می ںکہاگیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیاجائے گا اور قانون کی حکمرانی ہماری پہلی ترجیح ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ملٹری ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔ ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے ملک کا انتظام سنبھالنے کادعویٰ کیا ہے ،ملک میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے۔جگہ جگہ فوجی نظر آرہے ہیں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدر م فوجی بغارت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈٹ گئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے ایک گروپ کی جانب سے غیرقانونی اقدام کیاگیا ہے مگر تاحال معاملات حکومت کے کنٹرول میں ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹرول اب بھی حکومت کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیںگے اور جس نے بھی یہ غیرقانونی کام کیا ہے اسے بہت بھاری قیمت اداکرنی پڑے گی۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، ترکی میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں ،اطلاعات کے مطابق استنبول پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضے اور فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں، دارالحکومت انقرہ میں جہازوں کی نچلی پروازیں جاری ہیں، سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے ،انقرہ اتاترک ایئرپورٹ کو بند کردیاگیا ہے او رٹینک تعینات کردیئے گئے ہیں، ایک بیان میں ترک فوج نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی، معلوم ہوا ہے کہ سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…