ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف کی فرانس میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ‘ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فرانس کے شہر نیس میں حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے جذبات اور دعائیں حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہر اول ملک کی حیثیت سے بہت نقصان اٹھائے ہیں فرانس کی عوام کا دکھ اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان کسی بھی جگہ ہونے والی دہشت گردی کے خلاف عزم مصمم سے کھڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…