اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یاسین کے وفاقی دارلحکومت میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو نہیں بتانا چاہیے تھا ،اس طرح کی خبروں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یاسین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال جون میں کامیاب کارروائی کر کے ممبئی طرز کے حملوں کو ناکام بنا یا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو نہیں بتانا چاہیے تھا ،اس طرح کی خبروں سے عوام میں خوف پھیلتا ہے ۔وزیر داخلہ نے صحافیوں کی موجودگی میں اپنے سٹاف آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی جی اسلام آباد پولیس تک ان کے خدشات پہنچا دیں اور انہیں ہدایت دیں کہ آئندہ وہ اسطرح کے بیانات میڈیا کو نہ دیں ۔
آئندہ ایسا نہیں کرنا۔۔۔۔۔وزیر داخلہ کی آئی جی اسلام آباد کو تنبیہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی



















































