پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم ،نواز شریف نے اہم ہدایت جاری کر دیں

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر (آج )آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جائے گا،بھارتی جابر افواج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوجائیگا۔وہ جمعرات کو یہاں پارٹی ورکرز سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن نظم وضبط کی پابندی کرتے ہوئے قیادت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر یوم مذمت منایا جائے گا۔آصف کرمانی نے کہاکہ بھارتی جابر افواج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی،وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا کردار اور کاکردگی سب کے سامنے ہے،بدقسمتی سے تعمیرو ترقی کی بجائے فنڈز وزراء کی جیبوں میں چلے گئے،پی پی کی حکومت آزاد کشمیر میں ملسم لیگ(ن) کے کارکنوں کا خون بہارہی ہے۔معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ شیر کی آمد سے بلا،تیر اور گھوڑا غائب ہوچکے ہیں،پی پی حکومت کی بدعنوانی بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے،میاں نواز شریف کا پیغام ترقی،خوشحالی اور امن ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شیر پر مہر لگا کرترقی کے مخالفین سے بدلہ لینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…