پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔پاک فضائیہ نے 50 ممالک کو شکست دے دی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں رائل ایئرشو 50ممالک کے جدید طیاروں میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کامیابی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے‘ طیارے پر آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرٹ ورک دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عزم کو اجاگر کرتا ہے‘ پاکستان کی فورسز جدید ترین سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بدھ کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے کی واپسی پر نور خان ایئربیس پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کا آپریشن ضرب عضب میں کردار مثالی رہا ہے
اور خوشی ہے کہ دنیا اب ہمیں سمجھنے لگی ہے۔ پاکستان کی فورسز جدید ترین سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان ایئرفورس کا آپریشن ضرب عضب میں کردار مثالی رہا ہے۔ ایئرچیف نے برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں کامیابی حاصل کرنے والے طیارے کا معائنہ بھی کیا۔ ایئرچیف نے کہا کہ رائل انٹڑنیشنل ایئرٹیٹو شو میں پچاس ممالک کے جدید طیاروں میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کاممیابی پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے پر ضرب عضب کے حوالے سے آرٹ ورک دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عزم کو اجاگر کرتا ہے اور آپریشن ضرب عضب پاکستانی افواج اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ تعاون سے کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…