اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کا عندیہ ملنے کے بعد لندن میں ان کے تیسرے نکاح ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا جس کے بعد حاضری کی مبینہ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ عمران خان کی تیسری شادی کی مبینہ فوٹیج نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی نئی دلہن کا تعلق مانیکا فیملی سے ہے۔ اس خبر پر ابتدائی طورپر عمران خان کے بچوں کا موقف معلوم نہیں ہوسکا تاہم ذرائع کا کہناہے کہ ان کی بہنیں اس سے خوش نہیں۔
اس سے قبل تیسری شادی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہار ماننا میرے خون میں شامل نہیں ہے۔ عمران خان اس بار ایک بار پھر پرامید دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے یہ شادی کامیاب ہو گی ، یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کپتان میڈیا کے سامنے آئے تو انگلی میں انگوٹھی نے کئی سوال اٹھائے مگر کپتان سب کچھ گول مول کر کے کچھ کچھ نمایاں کر گئے۔ دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے دوسری شادی معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی ، اور مختلف وجوہات کی بنا پر دونوں میں علیحدگی ہو گئی ، جبکہ عمران خان کی پہلی شادی جمائما خان سے ہوئی تھی جن میں سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ یہ شادی بھی 9 سال بعد طلاق پر ختم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔
عمران خان کی تیسری شادی کی وڈیو منظر عام پر‘ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا



















































