بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

سب اندازے غلط نکلے۔۔۔ عمران خان کی شادی بارے اہم خبر آ گئی‘ ذمہ داریاں کس کو سونپیں؟

datetime 12  جولائی  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں ، عمران کی ممکنہ تیسری دلہن کا تعلق پاکپتن کی مانیکا فیملی سے ہے،ترجمان تحریک انصاف اور عطا مانیکا نے عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشری المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں جو کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں ، وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں ۔ ان کے کہنے پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دلہن بشری کی چھوٹی بہن ہے ، ان کا نام مریم ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے لودھراں انتخابات میں بشری سے دعا بھی کرائی تھی ۔ بشری نے لودھراں انتخاب میں کامیابی کی نوید دی تھی اس لیے عمران خان بشری کے مزید معتقد ہو گئے تھے۔عمران خان کو بشری المعروف پنکی دم کرکے ایک انگوٹھی بھی دی ہے جو انہوں نے آجکل پہن رکھی ہے جسے وہ کسی صورت نہیں اتارتے۔تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور وہ لندن اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے شادی سے متعلق ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔انہوں نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2طلاقوں کے بعد اب شادی پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے ، وہ تیسری بارشادی کا سوچ رہے ہیں کیونکہ ہمت ہارنا ان کی فطرت نہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی سے لاعلم ہیں اور عمران کی طرف سے بہنوں کو شادی کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔دوسری طرف عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر عطا مانیکا نے بھی لاعملی کا اظہار کیا ہے ۔ عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ بشری کی بہن العین یونیورسٹی ابو ظہبی میں ملازمت کر رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان دو مرتبہ شادی کے ہندھن میں بندھ چکے ہیں۔عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ تھیں جن سے ان کی شادی 1995ء میں ہوئی جس کا اختتام 2004ء میں طلاق پر ہوا۔عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 17اور 19سال ہیں۔اس کے بعد عمران خان کی 2015ء میں ریحام خان کے ساتھ شادی ہوئی اور اسی برس اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…