اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے مشاورت کی گئی اور خورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے وزیراعظم کی خیریت بھی دریافت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو اسحاق ڈار نے سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے مشاورت کی گئی اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے 45 دن کا ٹائم ہوتا ہے جو 25 جولائی کو ختم ہوتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ جمعرات یا جمعہ کو دوبارہ ملیں گے اور مشاورت سے ارکان کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ملاقات میں سید خورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ نواز شریف کی طبعیت بہتر ہے اور انہوں نے دفتری امور نمٹانے شروع کردیئے ہیں۔ (ن غ)
خورشید شاہ نے وزیراعظم کی خیریت بھی دریافت کی‘طبیعت بہتر ہے‘ اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































