اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بینرز لگ گئے، بینرز پر پاکستان آرمی کو اقتدار سنبھالنے اور مارشل لاء لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اْنہیں قائل کرنے کی کوششوں کے بعد اب ملک میں مارشل لاء لگانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔ اس ضمن میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں بینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں ،آرمی چیف راحیل شریف کو ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی یہ دعوت ’ مووآن پاکستان ‘نامی تحریک نے دی ہے۔
اسلام آباد‘ کراچی اور لاہور کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر جگہ جگہ سبز بینرزلگائے گئے ہیں جن پرتحریر ہے کہ جانے کی باتیں۔۔۔ ہوئیں پرانی’’خدا کیلئے ! اب آجاؤ۔۔۔‘‘مووآن پاکستان کے چیف سنٹرل آرگنائزر علی ہاشمی کے مطابق یہ مہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے شروع کی گئی مہم کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے ، پوری قوم پاکستان کے سیاسی نظام سے اکتاچکی ہے اور راحیل شریف ہی آخری امید ہیں ، اْنہیں دعوت دی ہے کہ ملک کا انتظام سنبھال لیں۔علی ہاشمی نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے اور جلدہی پوسٹرزدیگر بڑے شہروں میں بھی دکھائی دیں گے۔پوری قوم کی ایک آواز ہے کہ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کیلئے آرمی چیف قدم بڑھائیں۔
آرمی چیف راحیل شریف کو مارشل لاء کی دعوت‘ سڑکوں پر بینر لگ گئے‘ کس نے لگوائے؟ اہم انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































