پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے‘ پرویز رشید

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے‘ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے اور کشمیر کا معاملہ بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا‘ مظالم سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا‘ بلاول بھٹو تنقید کرنے سے پہلے حقائق دیکھ لیا کریں اور شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ پھینکیں۔ انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ایسے مظالم کے ذریعے ان کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ، حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردارادا کرے جس کا وعدہ بھارت کے پہلے وزیراعظم نے کیاتھا ۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے بھارتی حکومت سے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے کشمیر کے بارے میں اپنے مرحوم نانا ‘ والدہ اور والد کی پالیسی پر غور کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…