اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیئرمین عمران خان نے معروف سماجی کارکن و عظیم انسان عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد 26 سال پرانا راز بتا ہی دیا۔ عمران خان نے پاکستان کی عظیم ترین شخصیت معروف عالمی سماجی کارکن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے پہلا چندہ کس عظیم شخصیت نے دیا؟ عمران خان نے کہا 26 سال قبل مجھے عبد الستار ایدھی نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے پہلا چندہ دیا تھا اور مجھے وہ دن نہیں بھولتا جب انہوں نے اس ہسپتال کی بنیادمیں اہم ترین کردار ادا کیا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے خدمت خلق کا شوق اور لگن عبد الستار ایدھی کو دیکھ کر ہوئی، ایدھی نے نہ صرف یتیم، مسکین، غریب و لاوارث لوگوں کی مالی امداد کی بلکہ بہت سے لوگوں کو خدمت خلق کرنے کیلئے متاثر کیا، ان میں سے ایک میں بھی ہوں۔ عبد الستار ایدھی کی وفات سے انسانیت کی خدمت کا ایک روشن باب بند ہو گیا۔
عمران خان نے عبد الستار ایدھی بارے 26 سال بعد راز بتا ہی دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا



















































