لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریوں کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔ درخواست محمد اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پندرہ کے تحت اراکین کے عہدوں کی معیاد انیس جون کو ختم ہو چکی ہے، تاہم معیاد کے خاتمے کے باوجود الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز نہیں کیا گیا ہے جو آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ خود مختار اور بااختیار ہے جس کے عہدوں پر نئی تعیناتیاں آئین کا تقاضا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔
الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































